کو ئٹہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکارجاں بحق ہوگیا۔کوئٹہ ایئرپورٹ کے روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس ایف اہلکار کو قتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی سمیت ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے، جسے صبح ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی فوٹیجز کے علاوہ مختلف شواہد اکٹھے کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں