گڈانی سینٹرل جیل میں قیدی پرسرار طور پر ہلاک

کوئٹہ:گڈانی سینٹرل جیل میں عمر قید کا قیدی پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا، جیل حکام کا کہناہے کہ عبید اللہ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل جارہا تھا، قیدی ہسپتال پہنچنے پر انتقال کرگیا، گڈانی سنٹرل جیل کے سپرٹنڈنٹ اسحق زہری کے مطابق قتل کے مقدمہ میں عمر قید کا قیدی عبیداللہ کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر جام غلام قادر سول ہسپتال حب منتقل کیا جارہا تھا کہ ہسپتال پہنچنے پر وہ جاں بحق ہوگیا،سپرٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا قیدی حب کا رہائشی تھا اور لاش اس کے ورثا کے حوالے کی جارہی ہے وہ چاہیں تو پوسٹ مارٹم بھی کراسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں