سوئی سدرن گیس کمپنی نے شکار پور سے بلوچستان کیلئے سوئی گیس کی مقدارمیں اضافہ کردیا

کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کمپنی نے شکار پور سے بلوچستان کیلئے سوئی گیس کی مقدار میں اضافہ کردیا ،سوئی گیس سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی صوبے کو ڈیمانڈ سے تھوڑی کم گیس مل رہی ہے تاہم صوبے میں گیس پریشر میں بہتری آئے گی ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ ان دنوں صوبے میں سوئی گیس کی ڈیمانڈ 215سے 220ملین مکعب فیٹ ہے جبکہ شکار پور سے 180 ملین مکعب فیٹ سوئی گیس مل رہی تھی تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی نے شکار پور سے تقریبا بیس ملین مکعب فیٹ گیس کی مقدار کا اضافہ کردیا ہے جس سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں سوئی گیس کے پریشر میں بہتری آسکے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں