مستونگ، کوروناوائرس کے مزید7مثبت کیسزسامنے آگئے

مستونگ:مستونگ میں کوروناوائرس کے 7مثبت کیس سامنے آگئے۔گزشتہ روز شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں 20 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے۔لیئے گئے سیمپل میں 7مثبت اور 13منفی آگئے۔مریضوں میں 2کا تعلق کلی بچہ آباد دو کا تعلق کلی کونگڑھ سے جبکہ 3 کا تعلق تحصیل کھڈکوچہ سے ہیں۔جبکہ تمام افراد کو گھروں میں آئیسولیٹ کردیاگیا۔واضع رہے اس سے قبل مستونگ میں 26 مثبت کیسز سامنے آئے تھے جو تمام صحت یاب ہوگئے تھے۔کورونا وائرس کے پیش نظر مستونگ میں دو مہینہ تک مستونگ شہر میں لاک ڈاون رہا مگر عوام کی جانب سے کسی قسم کی احتیاط نہیں برتی گئی اور اگر ایسے عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تو مستونگ میں کوروناوائرس کے کیسز بھڑ نے کا سخت خدشہ پیدا ہوا۔مستونگ کے عوام سے دست بستہ گزارش ہے کہ وہ کوروناوائرس سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں