نوکنڈی، پینے کا پانی ناپید، شہری بوند بوند کو ترس گئے

نوکنڈی(انتخاب نیوز)تحصیل نوکنڈی میں گزشتہ ایک ہفتے سے سخت سردی میں بھی پانی ناپید ہوچکا ہے شہری پانی کے حصول کیلیے سرگرداں در در گھر گھر کے چکر لگا رہے ہیں دو بڑے واٹر سپلائی کے باوجود شہری پانی پانی کو ترس رہے ہیں گھٹ واٹر سپلائی گزشتہ ایک مہینے سے آذاد لانڈھی تک محدود ہے جس کو بھی استطاعت ہے وہ آزاد لانڈھی سے اپنے لیے پانی لائے اور دوسری جانب بوٹگ واٹر سپلائی جرنیٹرز کی خرابی اور پائپ لائن کے ٹوٹنے کے سبب گزشتہ ایک ہفتے سے مکمل بند ہے جس سے پانی کا ایک قطرہ بھی نوکنڈی پی ایچ ای ٹینکیوں میں نہیں مل سکے گا شہری پانی کیلئے سخت سردی میں پریشان اور سرگردان ہیں پی ایچ ای کے نمائندے سفید ہاتھی بنے بیٹھے ہیں جنھیں عوام کی پریشانی کیلیے کوئی سروکار نہیں ہے ایلیان نوکنڈی نے ڈی سی چاغی سے نوٹس لینے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھٹ اور بوٹگ واٹر سپلائی کو جلد بحال کریں بصورت دیگر نوکنڈی عوام آرسی ڈی شاہراہ کو پانی کی بحالی تک بلاک کرینگے اور اسکی تمام تر زمہ داری پی ایچ پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں