امریکا، لاس اینجلس میں فائرنگ، تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی شہر لاس اینجلس میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے گاڑی میں سوار افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک اور دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ رات گئے ساڑھے دو بجے پیش آیا، بیورلی کرسٹ کے علاقے میں پیش آیا۔فوری طور پر حملے میں متاثرہ افراد کی شناخت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد تقریب سے واپس آرہے تھے۔ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حملہ آور سے متعلق کوئی بیان یا تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


