صوبائی حکومت دستیاب فنڈز کے شفاف استعمال پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی چلائی جانے والی رپورٹ جس میں بلوچستان کو بدعنوانی کا حامل صوبہ قرار دیا گیا ہے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کے آن لائن ریکارڈ میں ایسی کوئی بھی رپورٹ موجود نہیں اور بعض عناصر کی جانب سے یہ رپورٹ بلوچستان کا تاثر خراب کرنے کے لئے از خود تراشی گئی ہے جبکہ رپورٹ پر سال 2016-17 تحریر کیا گیا ہے ترجمان نے اس جعلی رپورٹ کے مندرجات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت دستیاب فنڈز کے شفاف استعمال پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیئے ای ٹینڈرنگ کا آغاز کیا گیا ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان محدود ترقیاتی فنڈز کا حامل صوبہ ہے اور حکومت کی انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ محدود دستیاب فنڈز کو بہتر طور پر بروئے کار لاکر ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں بہتر ترقیاتی منصوبہ بندی کے نتیجے میں آج صوبے کے طول وعرض میں ترقیاتی عمل جاری ہے جسکا مشاہدہ لوگ خود کر رہے ہیں ان حقائق کی روشنی میں اس طرح کی جعلی رپورٹ صوبائی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں