قرض پروگرام، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کیدرمیان قرض پروگرام کیلئے تکنیکی مذاکرات جاری ہے، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرکمیونیکیشن کا کہناہے کہ جلد جائرہ مذاکرات کو مکمل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری اورپاکستان کیدرمیان قرض پروگرام کیلئے مذاکرات جاری ہے۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا کہ پاکستان کیلئے قرض پروگرام موجودہ صورت حال میں بھی پہلے کی طرح جاری ہے۔ پروگرام کا دوسرا جائزہ جلد مکمل کرلیاجائے گا۔جیری رائس کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کیساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں،جو ایکس ٹینڈڈ فنڈفیسیلیٹی کیلئے کئے جارہیہیں، امید ہے کہ جلد مثبت نتائج سامنے آئینگے مذاکرات میں کوروناوائرس کی عالمی وباکیباعث تعطل آیاتھا، اْس وقت ریپڈ فنانسنگ انتہائی اہم تھی۔یاد رہے ایک ماہ قبل ا?ئی ایم ایف نے پاکستان کیلئیایک ارب چالیس کروڑڈالرریپڈ فنانسسنگ کے تحت جاری کئے تھے، اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکیمعاشی اثرات سامنیآئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائرمیں بہتری ا?ئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافے کیلئے بجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ صحت کی ہنگامی صورتحال سینمٹنے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے پاکستان نیمالی پیکج کااعلان کیا، حکومت پاکستان معاشرتی حفاظت کیپروگرام کومستحکم کررہی ہے اور پاکستانی حکام متاثرین کوفوری امدادفراہم کررہیہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی نئی فنانسنگ سہولت،دیگرکئی بروقت اقدامات کیے۔خیال ریے جولائی 2019 کو ا?ئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے تین سال کے عرصے میں 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد پاکستان کو ا?ئی ایم ایف کی جانب سے اب تک ایک ارب 45 کروڑڈالر کاقرضہ مل چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں