پشتون افغان قوم آئے روز لاشیں اٹھانے پر مجبور ہے ‘ رضا محمد رضا

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید کاکاجی نے اپنے مشترکہ بیان میں پشاور جامعہ مسجد کے دھماکے میں درجنوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور کل 2 فروری بروز جمعرات کو پشتونخوا وطن اور ملک کے دیگر حصوں میں پارٹی کی جانب سے مظاہروں کے اعلان کو بر حق قرار دیا ہے اور عوام سے بھر پور شرکت کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی اکابرین نے روز اول سے استعماریت اور جاریت کی پالیسی کی نہ صرف بروقت شاندہی کی بلکہ اسے ملک اور خطے کےلئے خطرناک قرار دیا لیکن بدقسمتی سے اس وقت ملک کے بالادست طبقوں نے اس بات کا ادراک کئے بغیر افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت و جارحیت کی اور ملک اور خطے کو دہشت گردی اور سیکورٹی کے شدید خطرات سے دو چار کیا۔ ا?ج کل پاکستانی ایوان بالا میں مختلف سیاسی رہنماوں جو کہ اکشر اقتدار کا حصہ رہے ہیں کی جانب سے اس پالیسی، اس کے اثرات اور ناکامی کا برملا اعتراف کیا جارہا ہے۔ ان ناکامیوں کے باوجود پاکستان کی مقتدر قوتیں استعماریت کی اس پالیسی سے دستبردار ہونے کےلئے تیار نہیں ا ور وہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کراس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ ملک کو مزید اسی طریقے سے چلایا جائیگا جو کہ بالکل ناممکن ہے۔آج پشتونخوا وطن بلخصوص اور ملک بلعموم شدید عدم تحفظ اور دہشت گردی کا شکار ہے پشتون افغان عوام آئے روزلاشیں اٹھانے پر مجبور ہے۔ جو کہ اب نا قابل برداشت حد تک پہنچ گیا ہے۔موجودہ حالات کے تناظر میں اگر استعماری پالیسی کو تبدیل نہ کیا گیا اور اپنی تخلیق کردہ دہشت گردی اور اپنے بنائے گئے دہشت گردوں کنٹرول نہ کیا گیا تو پشتونخوا وطن اور ملک کے عوام کی جانب سے ایسے مزاحمت کا سامنا ہوگا جو انہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں