خود کش حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا، یہ کہنا غلط ہے کہ ڈرون حملہ ہوا، آئی جی کے پی
پشاور (انتخاب نیوز)خیبر پختون خوا کے آئی جی معظم جاہ انصاری کا کہنا ہےکہ خود کش حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا، اسے مسجد کا پتہ نہیں تھا، اسے ٹارگٹ دیا گیا، تخریب کاروں کے نیٹ ورک کے نزدیک ہیں۔پشاور میں آئی جی پولیس خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے، میرے جوان میرے بچے ہیں، میرےبچوں کو گمراہ کرنا، سڑکوں پر لانا، کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا، کہتے ہیں کہ ڈرون حملہ ہوا تھا، کہاں ہے ڈرون حملہ، ڈرون حملے کا کہنا بالکل غلط بات ہے۔
Load/Hide Comments


