افغانستان، طالبان حملہ میں 7 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

کابل: افغانستان کے مغربی صوبہ فر ح میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے حملے میں 7 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ طالبان عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے حملہ سکیورٹی چوکی پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ حملہ افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان عسکریت پسندوں کے مابین تین روزہ جنگ بندی کے بعد کیا گیا۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختصر جنگ بندی میں توسیع کے مطالبے کے باوجود طالبان نے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی اور سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کے نتیجے میں 7 افغان پولیس ا ہلکار ہلاک کر دیئے اور 3 زخمی ہوئے۔ طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے افعان امن کے معاملے میں پیچیدگی پیدا کرنے کا سبب ہیں۔ #/s#۔(

اپنا تبصرہ بھیجیں