کراچی چڑیا گھر میں سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، عوام کو سیر و تفریح سے روک دیا گیا
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہونے لگا، عوام سستی تفریح سے بھی محروم ہونے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات نجم شاہ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کی وجہ سے کراچی چڑیا گھر کے مغل گارڈن میں عوام کو سیر و تفریح سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ کے لیے چڑیا گھر میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سخت سیکورٹی حصار میں گھوم رہے ہیں، عوام اور میڈیا کے نمائندوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں جبکہ مہمانوں کو فل پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments