ایران جانے کیلئے راہداری سسٹم میں مقامی لوگوں پر پابندی قبول نہیں، آل پارٹیز چاغی

نوکنڈی (انتخاب نیوز) بابائے چاغی پینل کے سرکردہ سیاسی سماجی اور قبائلی رہنما حاجی قاری مجید نوتیزئی، نیشنل پارٹی اور انجمن تاجران کے صدر واحد بخش شیرزئی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے جنرل سیکرٹری و بلوچستان کے صوبائی کونسل کے ممبر کاظم مینگل، مسلم لیگ ن چاغی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک سعید محمدزئی، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولوی انیس الرحمن، الفتح پینل کے سینئر رہنما محمد عالم محمد حسنی، سماجی رہنماءمحمد خان محمدزئی اور میربرکت علی ریکی ودیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جانے کے لئے راہداری سسٹم میں نوکنڈی سمیت ضلع کے دیگر علاقوں کے لوگوں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کیونکہ یہ سسٹم بھٹو کے دور سے چلی آرہی تھی 2020 میں کورونا وبا کی وجہ راہداری سمیت پاسپورٹ بھی بندکردی گئی تھی مگر کورونا پابندیوں کے اختتام کے بعد کچھ دن پہلے ایرانی راہداری کاباقاعدہ ضلعی انتظامیہ ومقامی معتبرین کی جانب سے افتتاح کیاگیا جس سے پورے ضلع کے لوگوں کو خوشی ہوئی کہ تین سالوں سے اپنے عزیزورشتہ داران سے ملاقات جوکہ بندتھی اب وہ راہداری کے ذریعہ انھیں ملاقات کریں گے انھوں نے کہا کہ ایرانی وپاکستانی بلوچستان کے اکثرلوگوں کاآپس میں قریبی خونی رشتے ہیں ایک بھائی اگرایران میں ہے تو دوسرا پاکستان میں اور بلوچ قبائلی روایات میں ایک دوسرے کے غم وخوشی مین شرکت کرنا لازمی ہوتا ہے جوکہ تین سال سے راہداری کی بندش کی وجہ سے ممکن نہیں ہوادوسری جانب ضلع کے اکثرغریب لوگ کسی بھی بیماری کاعلاج کرانے بھی ایران کوترجیع دیتے ہیں کیونکہ کوئٹہ اور کراچی کی نسبت یہاں کے لوگوں کاعلاج معالجہ کےلئے ایران جانا زیادہ بہتر اورآسان ہوتا ہے انھوں نے کہا ہم ڈپٹی کمشنرچاغی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپناقانونی اختیارات استعمال کرکے راہداری سسٹم سے پورے ضلع چاغی کے لوگوں کواستفادہ لینے کے لئے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر اس حوالے سے احتجاج کاپوراحق رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں