قرآن کی بے حرمتی کرنیوالوں کو سزا دی جائیگی،پاسداران انقلاب کی دھمکی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے یورپ میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیان میں میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم اسلام اور قرآن کے محافظ ہیں ہم قرآن کو جلانے والوں سے کہتے ہیں کہ یہ آگ تمہارے جسموں کو اپنی لپیٹ میں لے کر لاشوں میں بدل دے گی۔انہوں نے کہا کہ آج سے چھپ کر رہو اور ہر رات ڈرانے خواب دیکھو، مسلمان تمہیں چھوڑیں گے نہیں چاہے دہائیاں گزر جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں