عید کے بعد نیب نے ٹارزن بن گئی،ایک اور صوبائی وزیر کیلئے شکنجہ تیار

لاہور:عید کے بعد نیب نے ٹارزن بن گئی،ایک اور صوبائی وزیر کیلئے شکنجہ تیار کرلیا‘تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی کیخلاف بدعنوانی کی شکایات پر نیب لاہور نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر لیبر پر وزارت میں اختیارات کے مبینہ طور پر ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔شکایت کیمطابق وزیر لیبر پر پنجاب امپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن سے ماہانہ کی بنیاد پر رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر لیبر مبینہ طور پر افسران کو ٹرانسفر پوسٹنگ کا ڈراوا دے کر رشوت وصول کرتے رہے،ملزم نے من پسند افراد کو سینئر پوسٹ پر تعیناتیاں کر رکھی ہیں تاکہ ان سے ماہانہ بنیادوں پر حصہ وصول کر سکے،وزیر لیبر انصر مجید نیازی کیخلاف متعلقہ اداروں سے ابتدائی ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے،شکایت کی جانچ پڑتال کیلئے مزید کارروائی جاری ہے۔


