چلی کے جنگلات میں لگی آگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے

سنتیاگو(انتخاب نیوز)لاطینی امریکا کے ملک چلی میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں لگی آگ سے اب تک آگ سے جھلس کر 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آگ سے 19 ہزار 700 ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہوگیا جبکہ سیکڑوں مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 39 مقامات پر آگ بے قابو، فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، جبکہ حکام کے مطابق آگ ارجنٹائن سے آنے والی خشک اور گرم ہواں کی وجہ سے لگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے بعد حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا اور آگ چلان نامی علاقے میں لگی تھی۔ حکام کے مطابق خطرے کے پیش نظر جنوبی علاقوں میں سات پارکوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں