کراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حرامانی، نبیل اور عملے پر مکینوں نے حملہ کردیا
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ہدایت کار نبیل قریشی اور دیگر عملے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کر دیا۔ نبیل قریشی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں ایک گھر میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے جمع ہو کر سیٹ پر دھاوا بولا۔ انہوں نے بتایا کہ جس گھر میں شوٹنگ کررہے تھے ان کا پڑوسیوں سے پرانا تنازع تھا، پڑوسیوں نے پہلے شور نہ کرنے کا کہا پھر لوگوں کو جمع کرکے دھاوا بول دیا اور خواتین و اداکاراو¿ں کو ہراساں کیا۔
Load/Hide Comments


