پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میں کورونا وائرس کی تصدیق
0 تبصرے
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک کرامت کھوکھر نے خود کو لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ کسی سے بھی ملاقات نہیں کر رہے ہیں۔ملک کرامت کھوکھر 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ سے لاہور کے حلقہ این اے 135 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔