نیب ترامیم سے فائدہ، مستفید ہونے والوں میں وزیراعظم اور ملک ریاض بھی شامل
اسلام آباد : حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں وزیراعظم شہباز شریف ،سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نوازشریف ،فرزانہ راجہ، یوسف رضا گیلانی، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور انکے بیٹے انور مجید بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں ۔چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض کو بھی حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ پہنچا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز، ظفر گوندل، صادق عمرانی بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق نواب اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی، اسفند یار کاکڑ کو بھی نیب ترامیم سے فائدہ پہنچا، ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، شیر اعظم وزیر بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں ۔


