سوئی سدرن گیس کمپنی ملازمین کا کئی سالوں سے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف سندھ اور بلوچستان میں مکمل ہڑتال کا اعلان
کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) ملازمین نے کئی سالوں سے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف سندھ اور بلوچستان میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ ایس ایس جی ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف ہیڈ آفس پر دھرنا بھی دے دیا۔ ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ تھا کہ انتظامیہ نے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے تو 14 دن بعد کام بند کردیں گے۔ایس ایس جی سی یونین صدر نے کہا کہ 2016 سے ہماری تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں 5سال سے زیر التواءچارٹرآف ڈیمانڈ فوری جاری کئے جائیں۔احتجاجی ملازمین کا مطالبہ تھا کہ بونس کی ادائیگی سالہا سال سے جاری پالیسی کے مطابق کی جائے جبکہ 3سال کی لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی فوری کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی ہدایت کے مطابق تمام کچے ملازمین کو مستقل کیا جائے،پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی ہدایت کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان سے بحال شدہ ملازمین کی سنیارٹی کی جائے، من گھڑت پروموشن پالیسی کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے، معمولی وجوہات پر شوکاز،چارج شیٹ اور برطرفیاں بند کی جائیں اور برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے


