اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی سے2 ماہی گیر گرفتار کرلئے
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی کے سمندر میں دو ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کے ماہی گیری کا سامان ضبط کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری حکام نے کہا کہ قابض بحریہ کے فوجیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں 2 ماہی گیروں کو گرفتار کیا جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ قابض بحریہ نے حسکا،مجداف، جال اور مچھلی پکڑنے کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔اس سے قبل اسرائیلی قابض بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کو نشانہ بنایا ان پر گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔
Load/Hide Comments


