رحیم زہری اوران کی اہلیہ رشیدہ بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بلوچ وومن فورم ( سموراج)

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ وومن فورم کی ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں کئی دائیوں سے نوجوان مرد،خواتین اور بچوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خواتین ،نوجوان طالبات اور بچوں کو اٹھا کر لے جانا، ایک غیر قانونی رویہ ہے ۔ لاپتہ افراد کے فیملی ممبرز کو ہراساں و زدکوب کرنا، خواتین اور بچوں کو اجتماعی سزا دینا نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی قانون اور آئین کے منافی ہے۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ کوئٹہ سے رحیم زہری کو انکی اہلیہ رشیدہ ،والدہ اور دو بچوں سمیت لاپتہ کیا گیا ، والدہ اور دو بچوں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا جبکہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود رحیم اور انکی اہلیہ لاپتہ ہیں۔ رشیدہ کی کم سن بیٹی ماں کے بنا تکلیف اور ازیت میں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے سردار، میر و معتبر شخصیات ہیں جنوں نے اپنے نجی جیل بنائے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جو محمد خان مری کی بیوی ہے وہ قرآن پاک اٹھا کر اپنا اور بچوں کے قید ہونے اور اذیت میں رکھنے کا دعوی کر ہی ہیں۔ جنھیں روز زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عدالت اس کا نوٹس لے اور متاثرہ خاندان کی بیٹی کو بازیاب کروا کر انہیں انصاف دے۔ ترجمان نے مزید کہا ہم حکومت،انسانی حقوق کی تنظیمیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ رشیدہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اگر وہ مجرم ہے تو شوہر سمیت عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں