مسافر بردار گاڑیوں میں تیل سپلائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، ضلعی انتظامیہ قلات

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس پی قلات دوستین دشتی اور قلات موٹروے پولیس کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں امن و امان نیشنل ہائی وے پر پیٹرولنگ اور گاڑیوں کی چیکنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قلات لیویز فورس پولیس فورس اور موٹروے پولیس مشترکہ طور پر نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچز اور دیگر مسافر بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرینگے تاکہ ان گاڑیوں کو تیل لے جانے سے روکا جاسکے ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر سفرکرنے والے مسافروں کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری زمہ داری ہے اس زمہ داری کو بخوبی انجام دینے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے مسافر بردار گاڑیوں میں تیل سپلائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں