منشیات سے پڑھے لکھے نوجوان متاثر ہورہے ہیں، انسداد کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے، بی ایس او

نوشکی (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن "نوشکی زون” کا اجلاس زیرِ صدارت زونل صدر آغا عاطف بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمانِ خاص بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر صمند بلوچ، اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبر آغا الیاس شاہ بلوچ تھے۔ اجلاس کی کاروائی زونل سینئر جوائنٹ سیکرٹری نے چلائی اور اجلاس میں زونل نائب صدر وقاص بلوچ، بوائز کالج کے یونٹ سیکرٹری سنگت کبیر بلوچ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری آغا چنگیز شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس کی کاروائی شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے چلائی گئی اور بعد میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے جس میں زون کی کارکردگی، آئندہ کا لائحہ عمل اور بی این پی کی جانب سے 12 فروری کو تاریخی ریلی میں شرکت زیر بحث ہوئی۔ اجلاس میں بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے اراکین صمند بلوچ اور الیاس بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او نوشکی زون تعلیمی اداروں میں ایک اچھا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ طلباہ کی سیاسی اور شعوری طور پر سرکلنگ کر رہا ہے بی ایس او کی کوشش شروع دن سے یہی رہی ہے کہ طلبا تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بی ایس او نوشکی زون کی یہ جدوجہد کافی حد تک کامیاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او نے اپنی 56 سالہ جدوجہد میں بلوچ نوجوانوں کی ہر مشکل وقت میں رہنمائی کی ہے یہ ہم سب موجودہ اراکین کی خوش قسمتی ہے کہ ہم اس عظیم اور قومی آرگنائزیشن کا حصہ ہے۔ آئندہ کے لائے عمل میں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے سمیت 12 فروری کو بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بد امنی منشیات اور تعلیم کے فقدان سمیت سیاسی اراکین کے گھروں پہ بلا وجہ پولیس گردی کے خلاف تاریخی ریلی نکالی جائے گی جس میں بی ایس او نہ صرف حمایت کرے گا بلکہ اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائی گا۔ کیونکہ بی ایس او سمجھتی ہے منشیات جیسے ناسور سے نوشکی کے پڑھے لکھے نوجوان متاثر ہو رہے ہیں منشیات سے پاک علاقے کیلئے نوشکی کے فرزند سمیع بلوچ نے اپنی جان کی قربانی دی ان کے قربانی کو رائے گا جانے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بد امنی چوری ڈکیتی سے علاقے کے عام عوام محفوظ نہیں جس کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بی ایس او ہر فارم پہ آواز اٹھانا اپنا فرض سمجھتی ہے اور نوشکی کے شعوریافتہ عوام سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے علاقہ کی خاطر 12 فروری کے ریلی میں شرکت کر کے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں