پشاور مسجد خودکش دھماکے پر ٹی ٹی پی کے دو دھڑوں میں تصادم، 4 اہم کمانڈروں سمیت 8 ہلاک

پشاور : شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک مشتبہ شخص ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا گیا،لکی مروت میں پولیس چوکی پر مسلح حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ پشاور خود کش دھماکے میں معصوم نمازیوں کی اموات اور قر آن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر ٹی ٹی پی کے دو دھڑوں میں تصادم کے نتیجے میں 4اہم کمانڈروں سمیت8 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاعت پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس کے دوران ایک مشتبہ شخص ہلاک کردیا گیا جبکہ 3گرفتارکر لئے گئے ، ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمدکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کے انکشافات پر مزید گرفتاریاں متوقع ہےں۔ ادھر لکی مروت میں بخمل احمد زئی پولیس چوکی پر مسلح حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ 12 مشتبہ افراد نے حملہ کیا جسے پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے پسپاکر دیا گیا۔ دوسری جانب پشاور خود کش دھماکے میں معصوم نمازیوں کی اموات اور قر آن پاک کی بے حرمتی پر ٹی ٹی پی کے 2دھڑوں میں آپس میں جنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں 4اہم کمانڈروں سمیت8 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں