بلوچستان حکومت کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،مولاناواسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ٹڈی دل کے حملوں کے باعث صوبے کے فصلات اور باغات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، ٹڈی دل سے متعلق سب کچھ جا نتے ہو ئے بھی کسی قسم کے اقداما ت نہیں کئے گئے،کورونا کے کیسز میں بدستور اضافہ کو بھی بد قسمتی سے حکومت بلوچستان سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ طبی ما ہرین کے خد شات کو مد نظر رکھا جا ئے اگر صورتحال تشویشناک ہے تو سخت اقدامات اٹھائے جا نے چا ہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے صوبائی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا جس کی وجہ سے آج صوبے میں نہ ترقیاتی منصوبوں کے آثار دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی کورونا کے خاتمے کے لئے کوئی عمل کا م، صرف سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپوزیشن جماعتوں اور عوام کو بے وقوف بنا نے کی سعی کی جا رہی ہیں اس روئیے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ٹڈی دل نے بلوچستان کے31اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے لیکن اب تک بلوچستان حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے فصلا ت اور باغات شدید متاثر ہوئے ہیں اور عوام ایک بار پھر نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں اگر حکومت نے کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کردار ادا نہیں کیا تو صوبے کی تمام اپوزیشن اور سیاسی جماعتیں اور زمیندار ایسوسی ایشن مل کر سڑکوں پر آئیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پٹرولیم مصنوعات سستا ہونے کے باوجود ایک سازش کے تحت قلت پیدا کی ایک آئل کمپنی اور وفاقی حکومت کی گٹھ جوڑ کے باعث بلوچستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا کی تا کہ عوام کو ان کے ثمرات نہ مل سکے جمعیت علما اسلام قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت اور آئل کمپنی کے خلاف تحریک التوا لائے گی اور جلد قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں