مریم نواز کا میڈیا سیل عدالتوں کیخلاف کمپین چلا رہا ہے، فواد چوہدری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے کو مذاق بنایا جارہا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں دو کیسز کی سماعت ہوئیں، الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست تھی اور دوسرا اہم کیس شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نام نکلوانے کا تھا۔انہوں نے کہا کہ جج حکم دے تو کیا اداروں کی مرضی ہوتی ہے وہ عمل کرلیں، اگر مرضی ان کی نہیں تو وہ عمل نہیں کرتے، اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن عدالتی حکم کے باوجود نہیں ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے کو مذاق بنایا جارہا ہے، الیکشن کمیشن نے بطور منشی کا کام سرانجام دیا۔ انکا کہنا ہے کہ عدالتوں کے خلاف مریم نواز کا میڈیا سے سیل کمپین چلا رہا ہے، اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ہمارے اوپر مقدمات درج ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت نے 48 گھنٹوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا کہا، عدالتی احکامات پر تاحال عملدر آمد نہیں ہوا، عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو سکتا تو حکم جاری نہ کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جارہا ہے، عدالتی احکامات پر مرضی سے عملدر آمد کیا جارہا ہے، ملک کو جنوبی کوریا اور برما بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں