چینی کمپنی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کی کراچی ایکسپو میں شرکت، 7 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

گوادر : چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی اور گوادر پورٹ اتھارٹی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی جس میں چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے مفاہمت کی سات یادداشتوں پر دستخط کئے منعقدہ ایکسپو میں بتایا گیا کہ ہھم قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں مفاہمت کی سات یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ایکسپو میں گوادر فری زون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری میں مواقع کے بارے میں تازہ ترین پیشرفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ بلوچستان کے خصوصی پویلین بین الاقوامی ایونٹ میں نمایاں رہا جس کا مقصد میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا جبکہ گوادر یونیورسٹی کے وفد نے بھی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ گوادر کے ایک نوجوان تاجر موسی نے گوادر کی سمندری غذاﺅں کو فروغ دینے کے لیے منفرد سٹال قائم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں