برازیل، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک

برازیلیا(صباح نیوز)برازیل کی ریاست ساپولو میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک ہو گئے،پانچ متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ میں گر گئے ہیں۔درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں، ساحلی علاقوں سے 300 سے زائد افراد کا انخلا جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساپولو کے گورنر نے پانچ متاثرہ شہروں میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں