کرونا وائرس سے صرف شعبہ تعلیم کو کیوں خطرہ ہے؟ جمعیت

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنیئر اور دیگر نے کہا ہے کرونا وائرس سے صرف شعبہ تعلیم کو کیوں خطرہ ہے بقیہ تمام شعبہ ہائے زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہیں نمائشی فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے بندوق کی نوک پر کرونا وائرس کا تدارک ممکن نہیں،تعلیمی اداروں کی تعطیلات سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے بیماری کے سدباب کے لئے صرف ایک شعبہ کی بندش ناکافی ہے حکومت کو وائرس کے تدارک کیلئے اعلی’ سطح پر اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے نمائشی اقدامات سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ دوسری طرف مختلف شعبہ ہائے زندگی مارکیٹس شاپنگ مالز ہوٹلز اور کاروباری حلقے متحرک ہیں تو صرف تعلیمی اداروں کی بندش غیر معقول فیصلہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہم دہم کے پیپرز 10 مارچ سے دوبارہ شروع کیئے جائیں تاکہ طلبا وفاق المدارس کے امتحانات کیلئے بروقت فارغ ہوکر تیاری کرسکے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دینی وعصری طلبا کے مستقبل کی پریشانی اور وقت کے ضیاع کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم فوری طور پر دوبارہ نیا شیڈول جاری کرے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم حکومت بلوچستان فوری طور پر نہم دہم کے پیپرز کی نیا تاریخ نامہ (Date sheet) جاری کرکے طلبا وطالبات کی پریشانی کو حل کیاجائے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم بلوچستان مسئلے کو حل کرکے امتحانات کو ٹکراو سے بچائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں