جیونی میں سیکورٹی فورس کی گاڑی پر بم دھماکہ، تین سیکورٹی اہلکار زخمی

گوادر (آن لائن) جیونی میں سیکورٹی فورس کی گاڑی پر بم دھماکہ ،دھماکے سے ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ،ایک بم برامد،تفصیلات کے مطابق جیونی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر بم سے حملہ کردیا گیا اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مین شاہراہ پر کنٹانی کراس کے قریب پانوان پل کے نیچے بم نصب کیا تھا اور ایف سی کی گشتی ٹیم جب وہاں پہنچی تو دھماکہ کیا گیا ،پولیس کے مطابق دھماکے میں تین اہلکارزخمی ہوگئے زخمیوں میں ڈرائیوربلال،سپاہی ناصر اورسپاہی شوکت شامل ہیں جنہیں فوری امداد کے لیئے انڈس اسپتال گوادر منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق جاعہ واردات کے ایک اور بم برامد ہوئی ہے جو پھٹ نہ سکا ۔واقعہ کے بعد پولیس ،پاکستان کوسٹ گارڑاور پولیس اہلکاروں نے پورے علاقے کامحاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں