تفتان‘ ڈاکٹروں کے نہ پہنچنے سے محکمہ صحت کو اسکریننگ میں مشکلات

کوئٹہ:ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے تفتان کے کوورنٹائن سینٹر میں تعیناتی کے احکامات ڈاکٹروں نے ھوا میں اڑا دئیے ایران میں پھنسے زائرین اور دیگر شہریوں کی وطن واپسی کیلئے تفتان سرحد کو ساتویں روز بھی کھولا گیاپاکستان پہنچنے والے 3500سے زائد زائرین پاکستان ہاؤس اور ٹاون ہال میں قائم کرونٹائن سینٹرز میں موجود ہیں محکمہ صحت بلوچستان نے 24 فروری کو 14 ڈاکٹروں کی تفتان کرونٹائن سینٹر میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے تھے مگر ان میں سے صرف تین ڈاکٹرز نے ان احکامات پر عمل کیا۔ ڈی ایچ او چاغی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ابھی کچھ ڈاکٹروں نے تفتان سینٹر رپورٹ کی ہے تعیناتی کے احکامات کو دس دن گزرنے کے باوجود ڈاکٹروں کے تفتان نہ پہنچنے سے محکمہ صحت کو زائرین کی اسکریننگ کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ احکامات کے مطابق ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے ڈاکٹرز کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں