پی ایس ایل سیکورٹی معاملہ، میچز لاہور کے بجائے کراچی میں ہوں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کے معاملے پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو سکیورٹی اخراجات کے معاملے پرتفصیلی آگاہ کیا۔ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے شہباز شریف سے سکیورٹی کی مد میں پیسے نہ دینے کا کہا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں