افغانستان میں بم دھماکہ ، ٹی ٹی پی کے 6اہم کمانڈرہلاک

راولپنڈی، خوست:ا فغانستان کے صوبے خوست میں تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں اہم کمانڈروں سمیت 6دہشتگر د ہلاک جبکہ 15 شدیدزخمی ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میںتحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) پر ہونے والے دھماکے میں اہم کمانڈروں سمیت 6دہشتگر د ہلاک جبکہ 15 شدیدزخمی ہوئے ،ہلاک دہشتگرد کمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3نا معلوم دہشتگرد شامل ہیں جبکہ زخمی دہشتگردوں میں کمانڈر فضل امین،کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر ن±ور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ،کمال،شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ اور 2نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں، دھماکے کے بعد ٹی ٹی پی کی قیادت میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستان کا وَفد جو افغانستان آیا تھا،ا±س کے بعد ٹی ٹی پی کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشتگردوں کے درمیان ٹی ٹی اے کی سینئر لیڈر شپ کے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے۔یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی اندرونی خلفشار اور بغاوت کا ایک واضح نشان ہے۔ ایک علیحدہ واقعہ میں ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم حراسانی بھی شدید زخمی ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں