بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، کانکن جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔ لیویز حکام کے مطابق شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں کان میں پھنسے 8 میں سے 4 کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے کان میں سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔ لیویزحکام کا کہنا ہے کہ کان سے نکالے گئے چاروں کانکن کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کرد یا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی سی اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں تاحال نہیں پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں