انجمن تاجران کا فورسز سے کسٹم اختیارات واپس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک ایران اور پا ک افغان سرحدوں کی بندش سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے،افغانستان میں کورونا وائرس نہ ہونے کے باوجود 7روز تک بارڈر بند کرنا بلا جواز ہے، ایف سی کی جانب سے ناجائز چھاپے مارے جارہے ہیں،اعلیٰ حکام نوٹس لیکر ایف سی سے کسٹم اختیارات واپس لیں اگر بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کریں گے، یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں سنیئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی‘ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری یاسین مینگل‘حاجی عرب اچکزئی‘کلیم اللہ کاکڑ اور شائستہ خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ چمن سے کوئٹہ اور تفتان سے کوئٹہ 20سے زائد اداروں کی چیک پوسٹیں موجود ہیں سامان ان چیک پوسٹوں سے ہوکر کوئٹہ آتا ہے لیکن جس دن سے ایف سی کو کسٹم کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں