بیلاروس میں نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کے کارکن کو 10سال قید کی سزا

بیلا روس میں نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کے کارکن ایلس بیالیتسکی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن ایلس بیالیتسکی کو ٹیکس چوری اور مالی اعانت کے الزام میں سزا سنائی گئی۔دوسری جانب ایلس بیالیتسکی کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی وجوہات پر سزا سنائی گئی۔واضع رہے کہ ایلس بیالیتسکی نے 2022 میں نوبیل امن انعام اپنے نام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں