نوشکی میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد، پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی میں درخت سے لٹکی نوجوان کی لاش برآمد، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ نوشکی کلی شریف خان روڈ پر سند ایریا میں درخت سے لٹکی19 سالہ نوجوان فرہاد ولد خدائے سکنہ کلی فقیران نوشکی کی لاش برآمد نوجوان کے دوستوں کے مطابق واقعہ خودکشی ہے، اور فرہاد نامی نوجوان نے خود کشی سے پہلے دوستوں کو اطلاع کی ہے رشتہ داروں نے لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا واقعے کو مشکوک جان کر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں