ولی کاکڑ بحیثیت گورنر بلوچستان بلوچ پشتون بھائی چارے کو فروغ دیں گے، ضیا لانگو
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ملک عبدالولی کاکڑ کے بحیثیت گورنر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی سے بلوچستان کے محکوم اقوام کی ترقی کیلئے جو جدوجہد ہم کر رہے ہیں اس میں وہ صوبائی حکومت کا ساتھ دیں گے میر ضیا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک ولی کاکڑ اور ان کے خاندان کی سیاسی قربانیاں ہے ان کے خاندان نے بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار بھی رہے ہیں اور بلوچستان میں بھائی چارگی کے فروغ میں اہم کردار بھی رہا ہے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ نے اس امر کا اظہار کیا کہ ملک ولی کاکڑ اپنی تعیناتی کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوے اپنے تمام تر صلاحیتیں بلوچستان کے لوگوں کے بروئے کار لائے گے اور انہوں نے اس موقع پر ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ اس منصب کا حق بھی ادا کر سکیں۔


