نیویارک، اسرائیلی قونصل خانے کے اہلکار پر اقدام قتل کا الزام، 25 ہزار ڈالر پر ضمانت

نیویارک : نیو یارک کے اسرائیلی قونصل خانے میں ملازمت کرنے والے 24 سالہ جوناتھن میمون پر اقدام قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مین ہیٹن کی کریمنل کورٹ نے 25 ہزار ڈالر کے عوض ملزم کو ضمانت دے دی۔جوناتھن نے 42 سالہ شخص پر مین ہیٹن کے نائٹ کلب کے باہر حملہ کیا۔متاثرہ شخص کو برین ہیمرج اور متعدد زخموں کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا۔ملزم جوناتھن نے 26 فروری کو شیشے کے جگ سے ادھیڑ عمر شہری کے سر پر حملہ کیا۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے جس ٹیکسی میں سفر کیا اس کا شیشہ توڑنے کیلئے بھی یہی جگ استعمال کیا۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے کی وجوہات کیا تھیں اور دونوں افراد کی نائٹ کلب سے پہلے کبھی ملاقات ہوئی تھی یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں