سرگودھا، ٹریفک حادثات میں بچی اور خاتون سمیت چار افراد جاںبحق، 3 زخمی
سرگودھا : ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی اور خاتون سمیت چار افراد جاںبحق اور بچی کی ماں تین اور افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اور متوفین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بچھراں میں قبرستان کے قریب ٹریکٹر ٹرالی دیوار سے ٹکرا کر الٹ جانے میں21 سالہ نوجوان محمد فاروق جانبحق اور دیوار گر گئی۔ریجن میں ایم ایم روڈ بڑنگہ کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں خاتون جانبحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گے اور منکیرہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جانبحق ہو گیا جبکہ سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ٹیکسٹائل مل کے قریب غلام محمد آباد 2 کی خانہ بدوش 29 سالہ خاتون چندا بی بی اپنی چار سالہ بیٹی ملائکہ کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھی تھی کہ اچانک ڈرائیور نے ٹرک کو بیک کیا تو ٹرک نے پچھے سڑک پر بیٹھی ماں بیٹی کو کچل دیا۔جس کے نتیجہ میں چار سالہ بچی جانبحق اور ماں شدید زخمی ہو گئی۔ان حادثات کے متوفین اور ذخمیوں کو ریسکیو 1122 کر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے متعلقہ علاقائی پولیس مصروف تفتیش ہے۔


