18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی

اسلام آباد: حکومت نے 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ شہری آئندہ نسلوں کی صحت وبہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔عالمی دن برائیانسداد تمباکو کے موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے پیغام میں کہا کہ پوری دنیا میں انسداد تمباکو کا عالمی دن منایا جارہا ہے آج کاموضوع نوجوانوں کو تمباکو کی صنعت میں جوڑ توڑسیبچاناہے، ہمارا مقصد نوجوانوں کو تمباکو اور نیکوٹین کے استعمال سے روکنا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمباکو نوشی سیدنیامیں ہرسال 8.8 ملین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جب کہ 7ملین سے زائد اموات براہ راست تمباکو کے استعمال سیہوتی ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار تمباکو نوشی کیدھویں سے متاثر ہوتے ہیں پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار افراد کی اموات ہوتی ہے اور 6سے15سال کے1200پاکستانی بچیروزانہ سگریٹ نوشی شروع کرتیہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے تمباکو کنٹرول پربڑی پیش قدمی کی ہے، وزارت صحت نے تمباکو کنٹرول کے لئے قومی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے، تمباکوٹیکس اصلاحات میں 24ارب کی رقم کی قابل عمل تجویزپیش کی ہے، ٹیکس کی اضافی آمدنی24 ارب روپے جو عوام کی جانیں بچانے کیلئیاستعمال ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں