بیرسٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ بھجوا دیا۔فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز کیخلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔خیال رہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدارتی ریفرنس کے خلاف نئی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جس سوال کیا گیا کہ کیا شہزاد اکبر نے اپنے اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کیے ؟ شہزاد اکبر، فروغ نسیم اور ‏انور منصور خان نے بدنیتی پر ریفرنس تیار کیا، خود ‏مختار بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا قانون میں درج نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں سابق اٹارنی ‏جنرل کا ججز کیخلاف بیان ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اپیل بھی کی، وزیر قانون نے 18 فروری کو ‏انور منصور خان کے ججز کیخلاف بیان کی مخالفت کی نہ ہی اسے روکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں