واشک، لیویزچیک پوسٹ پرمسلح افراد کا حملہ، لیویز اہلکار جاں بحق

واشک(مانیٹرنگ ڈیسک)خاران اور واشک بسیمہ روڈ مین چوک (دالی) میں نامعلوم افرادنے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں2 لیویز اہلکار شیدید زخمی ہو گئے۔لیویز اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیاجسے حملہ اوروں ساتھ لے کت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،لیویز کے2 اہلکار سیکنڈ انچارج نعمت اللہ سمالانی، رحمت اللہ شیدید زخمی ہوئے۔ جنیں لیویز فورس بسیمہ نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے کے بعد مزید طبعی امداد کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا راستے میں نعمت اللہ زخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ لیویز کی جانب سےواقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں