سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں آپریشن ،6 مشتبہ افراد ہلاک
شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز کے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا،مشتبہ افراد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اورتخریب کاری کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کااظہارکیا۔
Load/Hide Comments


