بوکھلاہٹ کی شکار حکومت جاتے جاتے آخری ٹکریں مار رہی ہے، فیصل جاوید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان کےدور میں پی ڈی ایم کو کھلے عام ریڈ زون تک متعدد” کانپیں ٹانگی مارچ” کرنے دیئے اور یہاں بوکھلاہٹ کی شکار حکومت جاتے جاتے آخری ٹکریں مار رہی ہے۔ حقیقی آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ فسطائیت اپنے عروج پر ہے، انشاء اللہ پوری قوم اورہم سب ملکر اسکا مقابلہ کریں گے اور انشاء اللہ حقیقی آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔
Load/Hide Comments


