امریکہ میں 2 طیارے ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک
واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا میں دو چھوٹے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضا میں دونوں طیاروں کے ٹکرانے کے بعد ان کا ملبہ ونٹر ہیون کے علاقے کے دریا میں گر گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی شناخت ہو گئی ہے۔ طیاروں کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


