پچھلے ہفتے مریم نواز کا سارا زور ثاقب نثار کیخلاف تھا ،فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے مریم نواز کا سارا زور ثاقب نثار کیخلاف تھا کہ ا نہوں نے نواز شریف کو نااہل کیا، انہیں یاد کرایا کہ بی بی ثاقب نثار نواز شریف کو نا اہل کرنیوالے بینچ میں شامل ہی نہیںتھے، ڈیرھ سال15 دوسرے جج صاحبان مختلف بینچز میں یہ کیس سنتے رہے اور سب ہی اس نتیجے پر پہنچے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب مریم نواز اس ہفتہ آصف کھوسہ کے بارے میں کہہ رہی ہیں وہ مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے اور نواز شریف سے درخواستیں کر رہے تھے، اب اگرکوئی انہیں آئین پڑھا ہی دے تو انہیں معلوم ہوچیف جسٹس کو توسیع دینا آرٹیکل 179 کے مطابق وزیر اعظم کا اختیار ہی نہیں کیونکہ آئین نے عمر کا تعین کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں