چمن: تحصیل گلستان میں دھماکا، 2 افراد زخمی

تحصیل گلستان کے علاقے سیگئی بازار میں قبائلی رہنماء حاجی عبدالروف خان ترین سیگئی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما اپنے محافظ شاہ دوست سمیت معمولی زخمی ہوئے۔قبائلی رہنما حاجی عبدالرؤف خان ترین کو انکے محافظوں نے قریبی بی ایچ یو ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد دینے کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا۔قبائلی رہنما پر بم حملہ اس وقت ہوا جب وہ سیگئی بازار سے گھر کی طرف جاررہے تھے کہ ہسپتال کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔دھماکے سے دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق موٹرسائیکل میں ڈھائی سے تین کلو گرام بارودی مواد نصب تھا فیوز ناکارہ ہونے کیوجہ سے الحمد اللہ تباہی نہیں ہوئی۔ یا د رہے گزشتہ سال 31 اگست کو بھی قبائلی رہنما حاجی عبدالروف سیگئی کی گاڑی کو سیگئی بازار میں بارودی مواد سے اڑھانے کی کوشش کی گئی جہاں متعلقہ لیویز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں