مجھے روکا جارہا جبکہ مریم نواز ٹیکس پيئر کے پیسے سے الیکشن مہم چلا رہی ہے، عمران خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک طرف انہيں الیکشن مہم سے روکا جارہا ہے دوسری طرف مریم نواز ٹیکس پيئر کے پیسے سے مہم چلا رہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے مریم نواز کی پوری مدد کی جارہی ہے، یہ الگ بات کہ ان کے جلسے میں کوئی نہیں آرہا۔عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ زمان پارک لاہور پر حکومتی کریک ڈاؤن کا مقصد تصادم کروانا اور مجھے اٹھا کر بلوچستان لے جانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں